اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بغداد میں عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے عراق کی داعش کے خلاف جنگ میں بھر پور مدد کی اور ایران و عراق کے باہمی روابط بہت گہرے اور عمیق ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور علاقائی ممالک ملکر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرسکتے ہیں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے اصلی عوامل اورعناصر غیر علاقائي ہیں اور غیر علاقائي طاقتیں خطے میں دہشت گردوں کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرکے خطے میں اپنے حضور کا جواز پیدا کررہی ہیں۔ایرانی وزير خارجہ نے عراقی وزير خارجہ کے ساتھ ویزا پالیسی ختم کرنے کے ایک تفاہم نامہ پر دستخط بھی کئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کو مشترکہہ چیلنجوں کا مقابلہ ہے۔
.......
/169